ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مولاناآزاداردویونیورسیٹی کاکیمپس لکھنومیں کھلے گا، یوگی نے زمین کاوعدہ کیا

مولاناآزاداردویونیورسیٹی کاکیمپس لکھنومیں کھلے گا، یوگی نے زمین کاوعدہ کیا

Sun, 16 Apr 2017 10:35:54    S.O. News Service

ریاستی مدرسہ بورڈاوراترپردیش تعلیمی بورڈکی صورتحال پرظفرسریش والاکی گفت وشنید،تعلیمی میٹنگ میں شرکت کے لیے سی ایم تیار
لکھنو،15اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مولاناآزادنیشنل اردویونیورسٹی کولکھنؤکیمپس کے لئے جلد ہی زمین مل سکتی ہے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر، ظفر سریشوالا نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی اور احاطے کے لئے جگہ فراہم کرنے کی درخواست کی. کہا جاتا ہے کہ وزیراعلیٰ نے مثبت جواب دیا ہے۔اس پریمیئر مرکزی اردو یونیورسٹی کے پورے ملک میں 11کیمپس ہیں لیکن یوپی میں فی الحال کوئی کیمپس نہیں ہے۔سریش والا ایک بڑے تاجر ہیں اوروزیراعظم نریندرمودی کے حامی ہیں۔اردوزبان کو فروغ دینے کے لئے 1998ء میں قائم کئے گئے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طورپر ظفر سریش والا کی تقرری 2015میں ہوئی۔ملاقات کے بعدسریش والانے نیوزچینل نیوز 18کوبتایاکہ ریاست کے مدارس کی جدیدکاری اوراترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈکومضبوطی فراہم کروانے کے بارے میں وزیراعلیٰ صاحب سے بات ہوئی۔یوپی میں48000ہزارمداس ہیں جو حکومت سے مالی مدد حاصل کرتے ہیں لیکن کئی کوششوں کے بعد بھی ان مدارس کی زمینی حقیقت بہت نہیں بدلی ہے۔یوگی آدتیہ ناتھ نے مئی کے تیسرے ہفتے میں منعقد ہونے والے تعلیم و تربیت پروگرام میں موجودہونے پر بھی اپنی منظوری دے دی ہے۔یہ ایک ایسا پروگرام ہے جسے سریش والا ملک بھر میں منعقد کرتے ہیں اوراس کے ذریعے اقلیتی کمیونٹی میں پڑھائی لکھائی کے ضرورت بازی کرتے ہیں۔


Share: